فلم ’’ٹائیگر تھری‘‘ کو دیوالی پر ریلیز کرنے کا اعلان

بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور کترینہ کیف بہت جلد ’’ٹائیگر‘‘ سیریز کی تیسری فلم ’’ٹائیگر تھری‘‘ میں اکٹھے دکھائی دیں گے، یش راج فلمز کے ’اسپائے یونیورس‘ کا یہ تیسرا اور آخری حصہ ہوگا، ٹائیگر 2 کی ریکارڈ کامیابی کے بعد مداح ٹائیگر 3 کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔یش راج فلمز نے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ 12 نومبر رکھی ہے، یہ دن انڈیا میں دیوالی کا بھی ہے، اور اتوار کا روز بنتا ہے، فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بعد بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ فلم اتوار کے دن کیوں ریلیز ہو رہی ہے؟ اس سے پہلے شاہ رخ خان کے ایکشن فلم ’پٹھان‘ بھی 26 جنوری، 2023 کو ریلیز کی گئی تھی جو کہ بُدھ کا دن بنتا ہے اور یہ انڈیا میں یوم جمہوریہ کا بھی دن تھا جس سے فلم کے بزنس میں اور بھی زیادہ تیزی آ گئی لیکن اس دفعہ یش راج فلمز نے اپنی حکمت عملی بدلی، اور فلم کو چھٹی والے دن ریلیز کرنے کا سوچا ہے۔یش راج فلمز کی طرف سے آنے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دیوالی کی وجہ سے فلم کو ریلیز کرنے کے لیے کمپنی کو سوچنا پڑ رہا ہے، اور اس لیے تاریخ بھی فائنل کرنا آسان نہیں، 2023 انڈیا میں ’ادھیک ماس‘ تہوار کا بھی سال ہے جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز ڈیٹ فائنل کرنے میں کمپنی کو مشکل پیش آ رہی تھی، ’’ٹائیگر 3‘‘ کی ریلیز ڈیٹ کے اعلان ہونے کے بعد، مارول کمپنی کو بڑا فائدہ ہوا ہے کیونکہ ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’دا مارولز‘ کو اب بزنس کرنے کے پورے 2 دن مل جائیں گے، جو 10 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔’ٹائیگر:3‘ میں بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھی ایک چھوٹے سے کردار میں ایکشن ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے، جیسے سلمان خان نے ’پٹھان‘ فلم میں اینٹری ماری تھی، ان دونوں فلموں میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کا کردار جاسوس کا ہے، جو انڈیا کی جاسوسی ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرتے ہیں، ’’ٹائیگر‘‘ فلم سیریز میں سلمان خان را کے ایجنٹ ہیں اور کترینہ کیف آئی ایس آئی کی ایجنٹ ہیں۔’’ٹائیگر 2‘‘ میں بھی یہ دونوں اداکار اس روپ میں نظر آئے، اور اب فلم سیریز کا تیسرا سیکوئیل ہے، مداحوں کو اس فلم سے بھی اتنی ہی امید ہے جتنی پچھلے 2 سیکویل سے تھی، یش راج فلمز کے ’اسپائے یونیورس‘ کی اب تک کی ساری فلمیں باکس آفس پر بہترین بزنس کر چکی ہیں جن میں ’پٹھان‘ نے بہت اچھا بزنس کیا اور اب پٹھان کے
نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانے کا ”جھانسہ“ دیا جارہا ہے؟
بعد ٹائیگر کی باری ہے۔
