حکومت چھوڑ ی تو مہنگائی نہیں تھی،ظالموں نے ستیاناس کردیا

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کاکہنا کہ حکومت چھوڑی تو ملک میں مہنگائی نہیں تھی۔ظالموں نے ستیاناس کردیا۔10سال حکومت کرنیوالوں میں خیبرپختونخوامیں کیا بنایا۔میں نے موٹروے بنائی جاکردیکھ لو۔

 سابق وزیراعظم نوازشریف کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کتنے سالوں کے بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے ۔2013میں انتخابی جلسے میں مانسہرہ آیاتھا۔ان لوگوں نے آپ سے کتنا دور کردیاتھا۔کبھی جیل میں ،کبھی لندن ،آج 10سال بعد آپکے درمیان ہوں۔آج یہاں  وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں۔آپ مجھے ووٹ دیں گے یانہیں؟جس کی 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا ہے؟کیا نیا خیبرپختونخوا یا نیا پاکستان بنایاگیا کوئی تبدیلی آئی؟یہاں پر کسی نے کچھ بنایا ہے تو وہ میں نے بنایا ہے ،موٹروے جاکر دیکھ لیں۔۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ اگر 5جج مجھے نہ ہٹاتے تو مانسہرہ میں خوبصورت ایئرپورٹ اور میٹروبس ہوتی۔میں نے لوگوں کوروزگار دیا ،سستی گیس فراہم کی۔ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ہماری حکومت کو مدت پوری کرنے دی گئی ہوتی تواگلی حکومت بھی ہماری ہوتی۔آج جو ملک میں حالات ہیں دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی۔جن لوگوں نے بگاڑنا تھا وہ بگاڑ کر چلے گئے۔پاکستان کو دوبارہ پٹری پرڈالنا جان جوکھوں کاکام ہوگا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیاتھا۔ہم نے ڈالر 104روپے پرباندھ رکھا تھا آج کنٹرول نہیں ہورہا۔آج ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ان ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کردیا۔فضل الرحمان ہمارے بہت اچھے ساتھی ہیں۔ملک کی دوبارہ تعمیر کرناہوگی۔

Back to top button