گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل مشتاق احمد سمیت 131 افراد اسرائیل کی قید سے رہا

 

 

 

 

اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا جس کے بعد انہیں اردن پہنچادیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مشتاق احمد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وہ اس وقت اردن میں پاکستان کے سفارت خانے میں محفوظ اور صحت مند ہیں، سفارت خانہ ان کی خواہشات اور سہولت کے مطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کےلیے تیار ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اُن تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس معاملے میں فعال کردار ادا کیا اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ساتھ تعاون کیا‘۔

سندھ، پنجاب سیاسی کشیدگی : صدر کی محسن نقوی کو کردار ادا کرنے کی ہدایت

اس حوالے سے اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے مشترکہ انتظامات کےبعد تمام ڈی پورٹ افراد حسین پل کے ذریعے اردن میں داخل ہوئے تاکہ ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اردن پہنچے والے افراد میں پاکستان، کویت، عمان، الجیریا، تیونس، بحرین، لیبیا، ترکیہ، برطانیہ، ارجنٹائن، جاپان، آسٹریلیا، برازیل، کولمبیا، جمہوریہ چیک، میکسیکو، نیوزی لینڈ، سربیا، جنوبی افریقا، سوئٹزرلینڈ، امریکا اور یوراگوئے کے شہری شامل ہیں۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!