وزیر خارجہ بلاول کوامریکی ہم منصب کی عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اوربلاول بھٹو کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ نےمجھے فون کیا ہے، امریکی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
انکا کہناتھا امریکی وزیر خارجہ سے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ اور باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر اتفاق کیا گیا۔

Back to top button