نوازشریف نے لندن میں پارٹی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کر لیا، جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف آج رات کو روانہ ہوں گے۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا ہے،پارٹی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ آج رات برطانوی ائیر لائن سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی لندن جائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ تمام پارٹی رہنماء برطانوی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 2260 سے بدھ رات 12:40 پر لندن کے لیے روانہ ہوں گے، تمام پارٹی رہنماء لندن میں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کے لیے روانہ ہوں گے۔
