دعا زہرا کیس، تفتیشی افسر نے شوہر ظہیر کو بے گناہ قرار دیدیا

سٹی کورٹ کراچی میں دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے شوہر ظہیر کو بے گناہ قرار دیدیا ہے۔
تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر پر اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، ظہیر کو ہم نے حفاظتی تحویل میں لیا، دعا اور ظہیر کی پب جی کے ذریعے دوستی ہوئی تھی، وہیں نکاح کی بات ہوئی تھی، شوہر پر کیس بنتا ہی نہیں۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی سامنے آنے بعد مزید جائزہ لیا جائے گا، لڑکی اپنی مرضی سے گئی ہے، ہم نے کیس میں ہر پہلو پر تفتیشی کی ہے، لڑکی بیان کے بعد ظہیر پر اغوا مقدمہ نہیں بنتا۔
