روڈا انتظامیہ کا راوی پر 3براجز بنانے کا فیصلہ

لاہور میں زیرزمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے کیلئے روڈا انتظامیہ نے دریائے راوی پر 3براجز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
روڈا انتظامیہ کاکہنا ہے کہ روڈا سٹی میں دریائے راوی پر 3 براجز کے ذریعے 1.7 بلین لیٹر پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا۔ براجز بنانے اور پانی ذخیرہ کرنے سے پانی زمین میں جذب ہو گا۔جو پانی کی سطح کو اوپر لانے میں معاون ثابت ہو گا۔
انتظامیہ کے مطابق  روڈا سٹی میں لگائے جانے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پانی ٹریٹ کیا جائے گا۔
سی ای او روڈا عمران اسماعیل کاکہنا ہے کہ  لاہور کا روزانہ کا 100 کیوسک پانی صاف کر کے دریائے راوی میں پھینکا جائے گا۔بارشوں کے پانی اور بی آر بی نہر سے بھی پانی کو دریائے راوی میں ڈالنے کا انتظام کیا جائے گا۔

Back to top button