پرویز الٰہی کو گھر کے قریب سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کے صدر و سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی رہائی کے بعد گھر کے قریب سے کینال روڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتار کرکے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوگئی۔

قبل ازیں چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھاکہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button