سائفر کیس، عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت اور اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران معاون وکیل ایف آئی اے کی جانب استدعا کی گئی کہ سپیشل پراسیکیوٹرز نے سپریم کورٹ میں پیش ہونا ہے

لہٰذا سماعت 12 بجے مقرر کر دی جائے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سپیشل پراسیکیوٹرز نے خود کہا 10 بجے سماعت شروع کر لیں، فیس نہیں ملی تو ہمارا قصور نہیں ہے۔

Back to top button