فی تولہ سونے کی قیمت ملک تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 1 ہزار 847 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹ پر پڑے،جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 39 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 427 روپے ہو گئی ہے۔

Back to top button