سوناایک ہی دن میں ہزاروں روپےسستاہوگیا

سونےکی قیمت پونے4لاکھ فی تولہ پہنچنےکےبعدایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستاہوگیا۔
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت کئی ہزار روپے کم ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 116 ڈالر کم ہوکر 3338 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 1204 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 17 ہزار 226 پر بند ہوا۔
امریکی صدر کی جانب سے چیئرمین فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ کو نہ ہٹانے اور ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ کے مؤقف پر ایشیا اور یورپی منڈیوں میں مثبت رجحان رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا البتہ سرحد پر جاری تشویش اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی سالانہ قومی پیداوار میں کمی کے اندازوں پر سرمایہ کاروں کے محتاط رویہ اختیار کرنے کے سبب انڈیکس ایک فیصد گرا ہے۔