”دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا“بلاول بھٹو کا لطیف کھوسہ سے ملاقات پرجملہ

 بلاول بھٹو کی سپریم کورٹ کے دروازے پر لطیف کھوسہ سے اتفاقیہ ملاقات،جملہ کسا کہ ”دیکھو دیکھومجھے کون نظر آیا“

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سپریم کورٹ کے دروازے پر اپنے پرانے پارٹی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ سے ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر پہنچے تو ان کی ملاقات پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ سے ہوئی۔

 بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے ہوئے اور لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول نے قہقہہ لگا کر کہا "دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا”۔

بلاول بھٹو زرداری اور لطیف کھوسہ نے ایک دوسرے کا مختصراً  حال احوال پوچھا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور لطیف کھوسہ بھی بلاول بھٹو کر دیکھ کرمسکراتے رہے۔

Back to top button