غزہ، اسرائیلی حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں کم ازکم 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق 18 مارچ کو یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں کم ازکم 1309 فلسطینی شہید جبکہ 3 ہزار 184 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے جاری حملوں میں کم ازکم 11 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں سے کم ازکم 9 افراد خان یونس میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔غزہ کے شہری دفاع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کو طبی عملے کے قتل کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جانا’بدتر’ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے کہا ہے کہ امدادی کارکنوں، پیرا میڈکس اور سول ڈیفنس کی ٹیموں پر حملے کے اثرات بہت سنگین ہیں۔

Back to top button