آبنائے ہرمز سے 48 جہاز باحفاظت گزر گئے

امریکا ایران حالیہ جھڑپ کے بعد آبنائے ہرمز سے 48 جہاز بحفاظت گزر گئے۔

قطری ٹی وی کے اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے 28 جون تک گزرنے والے جہازوں میں 28 تیل و گیس کے ٹینکر اور 7 بلک کیریئر تھے۔

قطری ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ تعداد حملوں سے پہلے گزرنے والے ٹریفک سے کم ہے، بدھ کو یہ تعداد 70 تک جا پہنچی تھی۔

دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیئس Axios کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران ایک دوسرے پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کے تنازع کو حل کرنے کے لیے منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

اس سے پہلے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی حملوں اور مفاہمت کی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایران نے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں حصہ نہیں لیا تھا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق 1 سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا تھا کہ امریکا اور ایران نے باہمی طور پر فوجی کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عہدیدار کے مطابق ہم نے تمام قسم کی عسکری کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Back to top button