ملکی زرمبادلہ ذخائر سوا ارب ڈالر کم ہوگئے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر سوا ارب ڈالر کم ہوئے۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق 19 جون کوختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 1.25 ارب ڈالرکم ہوکر21.48 ارب ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.3 ارب ڈالر کم ہو کر 15.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.76 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.56 ارب ڈالر رہے۔
