لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 یہ افسوسناک واقعہ لوئر دیر کے علاقے میدان میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سے دشمنی کرنےو الوں کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے: اسحاق ڈار

حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب، ریسکیو ٹیموں نے دیر لوئر کے علاقے میدان حیاسیرے میں سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!