پاکستان سے دشمنی کرنےو الوں کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جان بوجھ کر دشمنی کرنے والوں کو ہمیشہ انجام بھگتنا پڑا ہے۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ہماری بہادر فوج، ایئرفورس اور نیوی نے دشمن کو مؤثر جواب دیا۔ جس نے بھی پاکستان کے ساتھ دشمنی کی، اُس کا انجام عبرتناک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، لیکن اللہ کے فضل سے ہم نے اس معاشی بحران پر قابو پایا۔

ریاست وقت کی تبدیلی کو سمجھے، ظلم زیادہ دیر نہیں چل سکتا: علی امین

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب ایکسپورٹ فسیلیٹیشن کا معاملہ میرے سامنے آیا، تو میں نے فوری اقدامات کے ذریعے اصلاح کی۔ ملک میں اب استحکام آ چکا ہے، اور ہماری توجہ اب معاشی ترقی کی جانب مرکوز ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور بزنس کمیونٹی ترقی کی گاڑی کے دو پہیے ہیں، اور دونوں مل کر چل رہے ہیں۔ شرح سود کو کم کر کے 9 فیصد تک لانا ضروری ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں مزید فروغ پا سکیں۔

Back to top button