65 سالہ شہری کے قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں معمر شخص کو قتل کرنے کے بعد نعش کے ٹکڑے کرنے والی خاتون کے نشے میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، چار روز قبل قتل کیے گئے شیخ سہیل کے کیس کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شیخ سہیل اور گرفتار خاتون رباب عرف عاصمہ نے 2013 کے دوران شادی کی ، خاتون اور اس کا شوہر 7 سال سے آئس کے نشے میں مبتلا تھے۔

وقوعہ والی رات دونوں کے نشہ کرنے کا انکشاف ہوا اور خاتون حد سے زیادہ نشے میں تھی، نشے کے دوران خاتون نے شوہر کو تھپڑ مارا اور دونوں میں لڑائی شروع ہوگئی۔

خاتون نے شوہرکے سر پر لوہے کی راڈ ماری اور مسلسل مارتی رہی۔دوران واردات خاتون نے شوہر کی لاش سے پہلے گردن علیحدہ کی اور پھر ہاتھ کاٹے ۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان تیزی سے عالمی تنہائی کی جانب بڑھ رہا ہے؟
خاتون نے اس حد تک نشہ کر رکھا تھا کہ وہ گرفتاری کے دو روز بعد تک نشے میں تھی۔

Back to top button