نیویارک میئر کا ویکسین لگوانے والوں کیلئے 100 ڈالر انعام کا اعلان

امریکی شہر نیویارک کے میئر بل ڈے بلازیو نے شہر میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے کرونا ویکسین لگوانے والے افراد کو 100 ڈالر انعام دینے کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک کے میئر نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں مذکورہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔جمعہ بروز 30 جولائی سے شروع ہونے والی پیشکش کے تحت نیویارک شہر کے ویکسینیشن سینٹرز میں اپائٹمنٹ لینے والے شہریوں اور ملازمین کو یہ انعام نقدی کی صورت میں دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں شریک ایک عہدیدار نے بتایا کہ کرونا ویکسین کا پہلا ڈوز لگوانے والے افراد کو ایک پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ ارسال کیا جائے گا یا فوری طور پر ای میل کے ذریعے ڈیجیٹلی فراہم کیا جائے گا۔نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ اسی وقت آپ کو انعام دیا گیا، میرا خیال ہے کہ اس سے لوگوں میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

جب نیویارک کے میئر سے سوال کیا گیا کہ ان لوگوں کو کیا ملے گا جو پہلے ہی ویکسین لگواچکے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ‘درست کام کرنے پر ان کا شکریہ’۔انہوں نے کہا کہ ‘اپنے لیے، آپ کے اہلخانہ کے لیے، آپ کی کمیونٹی کے لیے ویکسین لگوانا درست تھا، آپ نے درست کام کیا اور اس کا انعام یہ تھا کہ آپ محفوظ ہیں اور اس کی وجہ سے زند ہ ہیں، مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ویکسین کے حوالے سے بہت زیادہ گمراہ کن پھیلائی جارہی ہے بالخصوص سوشل میڈیا پر، ہم نے بہت سی ایسی معلومات پر قابو پالیا ہے اور دیگر پر قابو پانا ہے۔

خیال رہے کہ نیویارک شہر میں 90 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔نیویارک کے میئر نے کہا کہ شہر کی 59 فیصد سے زائد آبادی نے کرونا ویکسین کا کم از کم ایک ڈوز لگوایا ہے مگر یہ کافی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘گمراہ کن معلومات اور خوف نے بہت نقصان پہنچایا ہے ، یہ ہم سب کے حق میں ہے کہ ہر فرد کو ویکسین لگائی جائے۔

Back to top button