کترینہ کیف اور وکی کوشل کی خفیہ منگنی ؟

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

 

بھارتی میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ کترینہ کیف اور وِکی کوشل نے منگنی کرلی ہے تاہم گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس پر صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ دونوں کی منگنی واقعی ہوچکی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Jhand Gyan (@jhandgyans)

 

لیکن یہ خبریں اس وقت جھوٹی ثابت ہوئیں جب وِکی کے والد اور کترینہ کی ٹیم نے انہیں محض افواہ قرار دیا۔کترینہ کی ٹیم نے خبروں کو جھوٹا کہا جب کہ وِکی کے والد شام کوشل کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ گزشتہ روز سلمان خان کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کیلئے روس روانہ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ کترینہ اور وِکی ایک ساتھ ہیں جب کہ انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کپور نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔تاہم وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے اِن خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Back to top button