سرکاری جامعات کے 518 طلبا کیلئے بلا سود قرضوں کی منظوری

سٹوڈنٹ لون اسکیم کی ایپکس کمیٹی نے ملک کے 518 طلبہ کے لیے 8 کروڑ 26 لاکھ روپے بلا سود قرض کی منظوری دیدی ہے۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک، حکام فنانس ڈویژن اور ملک کے پانچ بڑے بینکوں کے عہدیداران شریک ہوئے۔

 

اجلاس کے دوران ملکی سرکاری جامعات کے 518 طلبہ کے لیے 8 کروڑ 26 لاکھ روپے قرض فراہمی کی منظوری دی گئی، قرض حاصل کرنے والے طلبہ میں 18-2017، 19-2018 اور 20-2019 سیشنز کے انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور  پی ایچ ڈی طلبہ شامل ہیں۔

اسٹوڈنٹ لون حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کی فہرست کا لنک نیشنل بینک کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے اور قرضوں کی فراہمی 10 سال تک کے لیے ہے۔طلبہ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے ایک سال یا ملازمت حصول کے 6 ماہ کے بعد ماہانہ بنیاد پر قرض واپس ادا کرنا ہو گا۔

Back to top button