ایشیا کے 50 بہترین اداکاروں میں 8 پاکستانی فنکار شامل

سال 2022 کے دوران ایشیا کے 50 بہترین فنکاروں میں پاکستان کے 8 فنکار بھی شامل کیے گے ہیں، 2022 پاکستانی فنکاروں کے کیرئیر کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا، بہت سے اداکاروں کو بیرون ملک انٹرنیشل پراجیکٹس میں کام ملا، اس حوالے سے ایسٹرن آئیز نے سال کے 50 بہترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے، اس لسٹ میں شامل پاکستانی فنکاروں میں پہلا نام فواد خان کا ہے جن کی شخصیت اور سٹائل پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہے، اسی برس فواد خان بہت عرصے بعد بڑے پردے پر دکھائی دیئے، ان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے کامیابیاں سمیٹیں، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے علاوہ فواد خان نے انٹرنیشنل پراجیکٹ مس مارول میں بھی ڈیبیو کیا، برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے تو فواد خان کو سال 2022 hottest Asian بھی قرار دیا۔
ایسٹرن آئیز نے عاطف اسلم کو اپنی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر رکھا، اس برس عاطف اسکم نے گلوکاری کے علاوہ ایک اردو ڈرامے میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، عاطف نے سنگ ماہ نامی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا اور اداکاری کے میدان میں بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔ اداکارہ سجل علی نے ڈراموں میں اپنی پرفارمنس سے تو کامیابیاں سمیٹیں ہی لیکن سال 2022 میں انہوں نے جمائمہ گولڈ سمتھ کی انگلش فلم What’s Love Got To Do With It میں کام کیا، اس انٹرنیشنل پراجیکٹ کی وجہ سے سجل کی شہرت میں اور بھی اضافہ ہوا یے۔ امریکا میں مقیم پاکستان گلوکارہ عروج آفتاب اس برس گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں، ایسٹرن آئیز ٹاپ 50 میں عروج 38 ویں نمبر پر ہیں اور انہیں پاکستانی حکومت نے بہترین پرفارمنس پر تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔
رواں برس حدیقہ کیانی نے گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، ان کا ڈرامے رقیب اور پنجرہ میں حدیقہ کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، سال۔2022 میں حدیقہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے امدادی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ان ہی بنیادوں پر حدیقہ کو ایسٹرن آئیز کے ٹاپ 50 ایشین کی لسٹ میں شامل کیا گیا۔ نامور اداکار ہمایوں سعید کی ایک اور فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا، اس برس نمائش کیلئے پیش ہوئی، اس سال ہمایوں کی مقبولیت میں تب اضافہ ہوا جب پتہ چلا کہ کہ نیٹ فلکس کی مشہور ترین سیریز دی کراؤن کے 5 ویں سیزن میں وہ ڈاکٹر حسنات کے کردار میں نظر آئیں گے۔
اسی برس ملکہ برطانیہ کے انتقال کے کچھ عرصے بعد دی کراؤن کے سیزن 5 کو جاری کیا گیا جس میں ڈاکٹر حسنات کے کردار کو خاصا پسند کیا گیا، اس لسٹ میں ہمایوں سعید 45 ویں نمبر پر ہیں۔ کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول ترین گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے، نجم سیٹھی کے صاحبزادے علی سیٹھی کے گائے ہوئے اس گانے میں شے گل نے ان کا ساتھ دیا ہے۔ ایسٹرن آئیز کے ٹاپ 50 ایشینز کی لسٹ کی لسٹ میں علی سیٹھی کو 46 ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی چھٹی کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل سروسز ہسپتال لاہور کے وی وی آئی پی وارڈ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی ہسپتال سے غائب ہونے کی رپورٹ ہسپتال کے ایم ایس کو جمع کرا دی گئی، سروسز ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے جاری خط میں کہا گیا کہ وہ معمول کے چیک پر وی وی آئی پی وارڈ میں گئے تو پتہ چلا کہ شہباز گل وہاں موجود نہیں ہیں، نہ ہی ان سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود تھا۔خط میں مزید کہا گیا کہ ان کے ہسپتال چھوڑنے سے متعلق میڈیکل یونٹ کو بھی کوئی معلومات نہیں فراہم کی گئیں، گارڈز کے مطابق شہباز گل کو رات گئے ہسپتال سے کوئی لینے آیا، شہباز گل کھانسی اور سانس میں دشواری کے باعث 7دسمبر کو ہسپتال داخل ہوئے تھے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 6 جنوری کو فرد جرم کیلئے عدالت کے سامنے حاضر ہوں، وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل دمے کے مریض اور سفر نہیں کر سکتے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں ہو پائی ، شہباز گل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی جو غیر واضح ہے، میڈیکل رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ شہباز گل کو کتنے دنوں کا آرام کا مشور ہ دیا گیا ہے ، بظاہر معلوم ہو رہا ہے شہباز گل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہتے، تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا، 2 لاکھ مچلکوں کے عوض شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔