ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 10 برسوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت جنوبی افریقا کی ورلڈ کپ 2024 میں مسلسل ساتویں فتح ہے جس کے بعد پ جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

T20 ورلڈ کپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ میچزجیتنے والی ٹیمیں:

  • جنوبی افریقا 7 میچز ( 2024)
  • سری لنکا 6 میچز( 2009)
  • آسٹریلیا 6 میچز( 2010)
  • آسٹریلیا 6 میچز( 2021)

Back to top button