میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ایک معاہدے کے تحت حکومت بنی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی نے حکومت کی حمایت کی تو ایک معاہدہ کیا جس کے تحت حکومت کو بجٹ اور پی ایس ڈی پی ہمارے ساتھ مل کر بنانا تھا مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا، مل کر بجٹ بناتے تو اچھا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزی اعظم شہبازشریف میثاق معیشت کی بات کی، میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، اگر نیشنل اکنامک چارٹر بنانا ہے تو سب سے مشورہ کرنا ہوگا، یہاں بیٹھے دونوں طرف کے لوگوں سے بھی بات کرنی ہوگی، سیاسی مشاورت سے جو حل نکلتا ہے وہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

عزم استحکام آپریشن کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے : وزیر اعلیٰ بلوچستان

ان کا کہنا تھا کہ سیاست آگے بڑھانے کےلیے ایک دوسرے کو جیل بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے مگر  پی ٹی آئی حکومت میں باجوہ ڈاکٹرائن کے نام پر اپوزیشن نشانے پر تھی، 18 ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی سازش کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب اور پاکستان کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے بیوروکریٹ نیب کی وجہ سے کام کرنا نہیں چاہتا ہم نے نیب کو ختم کرنا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو نیب سے ایس آئی ایف سی کی طرح مستثنیٰ کرادیں،نیب کے سب سے بڑے حامی بھی شاید آج کل نیب کے خاتمے کی حمایت کریں۔

Back to top button