وکی لیکس کے بانی جولین اسانج رہائی کے بعد آسٹریلیا روانہ

دنیا بھر میں امریکی راز افشا کرکے بھونچال برپا کرنے والے جولین اسانج نے بالآخر امریکہ سے رہائی کے بدلے ڈیل کرلی۔ جولین اسانج کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دے دی جس کے بعد وہ برطانیہ سے اپنے ملک آسٹریلیا کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھالیا

خیال رہے کہ جولین اسانج امریکہ کی اہم اور خفیہ معلومات افشا کرنے کے بعد امریکی حکام کی جانب سے گرفتاری کے خوف سے متعدد ممالک میں روپوش رہنے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے، جہاں برطانوی حکومت نے انہیں گزشتہ 5 سال سے پابند سلاسل کیا ہوا تھا۔

امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس جولین اسانج کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق  جولین اسانج نے امریکہ سے ’ڈیل‘ پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور انہوں نے برطانیہ چھوڑ دیا ہے اور وہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

Back to top button