سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھالیا

سپریم کورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن سے بطور سپریم کورٹ جج حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھالیا

جب کہ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلا ایاز نے سپریم کورٹ کی شریعت اپیلیٹ بینچ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت قانون و انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کے دو ججوں سمیت تین ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

Back to top button