عزم استحکام آپریشن کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے : وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے کیوں کہ صوبے میں تو بڑی انسر جنسی ہے۔
عزم استحکام آپریشن کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے : وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں مذہب کے نام پر انسرجنسی ہے مگر بلوچستان میں تو بڑی انسر جنسی ہے، اسی لیے آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بہکاوے میں آکر پہاڑوں پر گئے عام بلوچوں کو ایک مرتبہ پھر دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں پر امن بلوچستان کے تحت انہیں گلے لگائیں گے مگر رٹ آف اسٹیٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
