پاکستان نے دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےآریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کامطالبہ کر دیا۔

اجلاس میں پاکستان نےکالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں، نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے ذریعے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کےحصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پاکستانی مشن کےقونصلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپس کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کےغیر قانونی ہتھیارموجود ہیں،جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

پاکستانی مصنوعات امریکی ٹیرف کا معاملہ، حکومت کی مؤثر حکمت عملی تیار

 

انہوں نےاپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اورمالی معاونت بھی حاصل ہے، بین الاقوامی شراکت دار افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کےذخیرےکو بازیاب کریں۔

قونصلرسید عاطف رضا نے مزید کہاکہ دہشتگردگروہوں کی ان ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے اورغیرقانونی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ کو بند کرنےکے لیےمؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Back to top button