شاہد خاقان، مفتاح اور احسن اقبال پر بنائے گئے نیب مقدمات فضول تھے: شہزاد اکبر

تحریک انصاف کے دور حکومت کے سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے خود ہی لیگی قیادت پر درج نیب مقدمات کو فضول قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر مسلم لیگ نواز کے خلاف چلائے جانے والے مقدمات کے روح رواں تھے۔

شاہد خاقان، مفتاح اور احسن اقبال پر بنائے گئے نیب مقدمات فضول تھے: شہزاد اکبر

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال پر بنائے گئے نیب مقدمات فضول تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دور میں نیب کی میٹنگز میں کیسز ڈسکس ہوتے تھے، کیسز کے میرٹ دیکھے جاتے تھے، وہاں ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر ایجنسیز کی اعلیٰ قیادت ہوتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان میٹنگز میں بھی کہتا تھا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے، یہ کیسز فضول ہیں۔

Back to top button