ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز اگر بارش سے متاثر ہوئے تو کیا ہوگا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے کے اختتام کے بعد سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے نام واضح ہوگئے۔ افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے نہ صرف پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی بلکہ آسٹریلیا جیسی چیمپئن ٹیم کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں گروپ ٹو کی ٹاپ ٹیم جنوبی افریقہ، گروپ ون میں دوسرے نمبر پر آنے والی افغانستان سے مدمقابل ہوگی، جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں گروپ ون کی ٹاپ ٹیم بھارت، گروپ ٹو میں دوسری پوزیشن پر آنے والے دفاعی چیئمپئن انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

شاہد خاقان، مفتاح اور احسن اقبال پر بنائے گئے نیب مقدمات فضول تھے: شہزاد اکبر

 

ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنلز کےلیے صورت حال بالکل مختلف ہے، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کےلیے اضافی دن رکھا گیا ہے تاہم بھارت اور انگلیند کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کےلیے کوئی اضافی دن نہیں ہے کیوں کہ ایک دن کے فرق سے ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول ہے اور اضافی دن رکھنے سے یہ دورانیہ بہت کم ہوجائے گا۔

تاہم بارش ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 250 منٹ اضافی دیے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل کےلیے دن کے اختتام پر اضافی 60 منٹ بھی رکھے گئے ہیں، جب کہ پہلے سیمی فائنل کےلیے اضافی دن پر بھی 190 منٹ ایکسٹرا دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، سیمی فائنل اور فائنل میچ کو مکمل کرنے کےلیے دونوں ٹیموں کو کم سے کم 10 اوورز کھیلنا لازمی ہیں، سپر ایٹ اور گروپ مرحلے میں 5 اوورز فی اننگز کھیلنا لازمی تھا، چونکہ دونوں سیمی فائنل میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے لہٰذا یہ اصول انتہائی اہمیت اختیار کرسکتا ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے دونوں سیمی فائنل نہیں ہوسکے تو سپر ایٹ مرحلے میں اپنے اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں (بھارت اور جنوبی افریقہ) فائنل میں رسائی حاصل کرلیں گی اور اگر کسی وجہ سے فائنل بھی نہیں ہوسکا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چیمپئن قرار دی جائیں گی۔

Back to top button