شاہ محمود قریشی ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی نے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور راجہ خرم نواز کے ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے وکیل محمد علی بخاری نے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے جب کہ راجہ خرم نواز کی طرف سے سردار مصروف اور راجہ انصر محمود پیش ہوئے، عدالت عمران خان، اسد عمر اور علی نواز اعوان کو پہلے سے بری کرچکی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کورال میں مئی 2022ء میں مارچ پر مقدمہ درج درج ہوا تھا۔

Back to top button