عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندیوں کا نوٹس لے لیا

اڈیالہ جیل مین قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لیے۔ عمران خان نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا اور پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Back to top button