بجٹ منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے اتحادیوں کو صلہ دے دیا

اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے منظوری کے بعد شہباز حکومت نے اپنے اتحادیوں کو خوش کرنے کےلیے ان کے کوٹے سے زیادہ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دے دیں۔

ذرایع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ نواز نے  اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو دے دیں ۔ کوٹے کے مطابق پیپلز پارٹی کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنا تھی جب کہ کوٹے کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13 کمیٹیاں ملنا تھیں تاہم اب تک پیپلز پارٹی کو 12 اہم کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی ہے۔

جب کہ ایک ایک نشست والی جماعتیں بھی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے میں کامیاب ہوگئیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ بھی کمیٹی کے چیئرمین بن گئے۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کو دو کی بجائے چار کمیٹیوں کی سربراہی ملنے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی خزانہ، مواصلات، خارجہ امور  سمیت اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں بھی کامیاب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق جب کہ مسلم لیگ ن اب اپنے نظر انداز اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنائے گی۔

یاد رہے کہ حکومتی اتحادی جماعتون نے بجٹ منظوری میں تعاون کےلیے من پسند کمیٹیاں مانگی تھی۔

Back to top button