سینیٹرعرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے اگلے مشن سے پردہ اٹھادیا

مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹرعرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ اقتصادی پابندیاں کیلئے امریکی قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا مشن ہے۔

          پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے ہدایات پرایک منظم مہم کے ذریعے پی ٹی آئی کے امیر اور صاحب حیثیت ووٹرز نے پیسے اور اثرورسوخ کے زور پر انتخابات لڑنے والے موجودہ ارکان کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا اور اب پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔

 سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا ہے کہ امریکی انتخابات سر پر کھڑے ہیں۔ امیدوار اپنے حلقے کے ووٹرز کی حمایت اور چندے کے لئے بھاگ دوڑ میں ہیں۔

عرفان صدیقی نے مزید کہاکہ  پاکستان سے ہدایات پرایک منظم مہم کے ذریعے پی ٹی آئی کے امیر اور صاحب حیثیت ووٹرز نے پیسے اور اثرورسوخ کے زور پر انتخابات لڑنے والے موجودہ ارکان کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔

 سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ میں کہا کہ بلا شبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔

Back to top button