مریم  نواز نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز پر انعامات کی بارش کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز پر انعامات کی بارش کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور بورڈ  پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کرلیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے آفس میں پوزیشن ہولڈرز طلبا اور طالبات کی ملاقات۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔اعلی تعلیم کے لئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان بھی کردیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے طلبہ کی تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

معصوم طالبہ گھر کے حالات بتاتے آبدیدہ کہاکہ اعلی تعلیم کے لئے والدین پر بو جھ نہیں بننا چاہتی۔پہلے  لوگوں نے وعدے پورے نہیں کئے، اب پتہ چل رہا ہے اب مریم نواز ہماری وزیر اعلیٰ ہیں۔

طالبعلم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی دعوت سے فخر محسوس ہو رہا ہے، اعتماد بڑھا۔

شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسزکا آپریشن،کیپٹن شہید،2دہشتگرد ہلاک

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیاں دیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام طلبہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعاما ت دیئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلی پوزیشن ہولڈرز کو تین ، تین لاکھ، سیکنڈ کو دو دو لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز ایک ایک لاکھ روپے کی چیک دیئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر پوزیشن ہولڈر سے بات چیت کی اور پڑھائی کی ٹائمنگ کے بارے میں پوچھا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دریافت کرنے پر طلبہ نے ٹیچر والدین اور بہن بھائیوں کی سپورٹ اور پسندیدہ مضمون کے بارے بتایا۔پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے ریاضی کو پسندیدہ مضمون قرار دیا۔

پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے وزیر اعلی مریم نواز سے کھل کر باتیں کیں اور خوشی کا اظہار کیا

مریم  نواز نے کہا کہ ہونہار طلبہ کے درمیان کر فخر محسوس کر رہی ہوں ،پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے،بہت خوش ہوں،ملک کا مستقبل روشن ہے،بچوں کی کامیابی پر والدین اور ٹیچر خوشی اور فخر  محسوس کرتے ہیں۔

سینیر منسٹر مریم اوورنگ زیب ۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید، ڈاکٹر احتشام انور،سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر بشری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Back to top button