تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹرڈ افراد کےاعدادوشمارجاری

تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹرڈ تاجروں کے اعدادوشمارجاری کردیئے گئے۔

دستاویزات کے مطابق تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک 53 ہزار 901 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔بڑے شہروں سے رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کی تعداد 47 ہزار 908 ہے۔تاجر دوست ایپ رجسٹریشن میں لاہور سے 20 ہزار 256 تاجر رجسٹرڈ ہوئے،کراچی سے 7322 راولپنڈی سے 8093 تاجر ایپ میں رجسٹرڈ ہوئے، اسلام آباد سے 4883 اور 4537 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔

دستاویزکے مطابق کوئٹہ سے 2817 اور دیگر شہروں سے 5993 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔

Back to top button