پیرس اولمپکس گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس کی ناقص کارکردگی

پیرس اولمپکس گیمز میں میڈل کے حصول کے لیے سخت مقابلے جاری، پاکستانی اتھلیٹس کی میگا ایونٹ میں کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔، جاپان چھ گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

پیرس اولمپکس کے پہلے پانچ روز کے ہونے والے مقابلوں میں جاپان چھ گولڈ، دو سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ میزبان فرانس، چین، آسٹریلیا اور کوریا پانچ پانچ گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

میگا ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے جس میں سوئمرز پہلے راونڈ میں ہی باہر ہو گئے ہیں جبکہ شوٹنگ کے 10 میٹر ائر پسٹل انفرادی اور مکسڈ ٹیم ایونٹ میں شوٹرز گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت باہر ہو چکے ہیں۔

اتھلیٹکس 100 میٹر سپرنٹ میں پاکستان کی خاتون اتھلیٹ قائقہ ریاض 2 اگست کو ابتدائی راونڈ میں ایکشن میں دکھائی دینگی،  جبکہ اسی روز پاکستان کی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت 25 میٹر ائر پسٹل کے کوالیفیکشن مقابلے میں حصہ لینگی۔

اولمپکس گیمز کے پانچ روز ہونے والے مقابلوں میں 206 ممالک میں سے سترہ ممالک گولڈ میڈل جیت چکے ہیں جبکہ پاکستان 32 سال بعد بھی میڈل کے حصول میں تاحال ناکام ہے۔

Back to top button