محسن نقوی کاکرکٹ معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات  سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا  فیصلہ کر لیا۔

سابق کپتان وقار یونس کی ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ میں انٹری،چئیرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے ، جبکہ کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک  کرکٹر ہو گا ، شعبہ انٹرنیشنل ، ڈومیسٹک ، سلیکشن  کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا چیمپئینز ٹرافی  کے انتظامی امور پر اولین فوکس ہوگا، ذرائع کے مطابق چئیرمین محسن نقوی کرکٹ کے امور وقار یونس کو سونپ دیں گے۔

پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چئیرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں، وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گ۔

 چئیرمین محسن نقوی کرکٹ کےاہم امور میں تجربہ  کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

Back to top button