مریم نواز کا محکموں کو پیڈ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے محکموں کو پیڈانٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کاحکم دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 12اجلاس بڑے فیصلے،اہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کی ہدایت کردی ۔

چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ، انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دیدی۔

کابینہ اجلاس میں اضلاع میں 80ارب روپے کے3ہزارپراجیکٹس کاجامع پلان پیش  کیاگیا۔مریم نواز نے ای بائیک کے انشورنس کے سوا باقی چارجز حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہمت کارڈ کاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر10ہزار500 کرنے کی کاحکم،پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی۔

مریم نواز نے ہائر اور سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی ۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام،2ہزار طلبہ کے لئے تین ماہ کی انٹر ن شپ، ماہانہ 25ہزار ملے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا۔انشورنس کے علاوہ باقی تمام چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام لانچنگ کی منظوری دیدی۔اضلاع میں 80 ارب روپے سے تقریباً 3 ہزار پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے ۔ روڈز پارکس، ڈرینج، صاف پانی، سٹریٹ لائٹس، ٹیوب ویل اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

کابینہ اجلاس میں  فیصلہ کیاگیا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی مدت تکمیل ایک سال مقرر، کوئی پراجیکٹ مدت تکمیل تجاوزنہیں کرے گا۔اضلاع میں پائیدار ترقی کے پہلے جامع منصوبے کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اربن یونٹ کو سونپ دیا گیا۔اربن یونٹ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن کرے گا۔ای بائیک سکیم میں ڈاکومنٹس، رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ وغیرہ کے چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ای بائیک سکیم میں مزید 10 ہزار الیکٹرک بائیک شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کام کرے گی۔محمود بوٹی اور شاد باغ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےہمت کارڈ کے لیے سپیشل افراد کی تصدیق انکی دہلیز پر جا کرنے کی ہدایت کردی ۔۔ کام کرنے کی سکت نہ رکھنے والے افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے وظیفہ ملے گا۔

 کابینہ نے ضابطہ فوجداری 1898کے تحت دفعہ 144میں ترامیم کی منظوری دیدی ۔ڈپٹی کمشنر30دن، ہوم سیکرٹری 90دن، اور کابینہ زیادہ مدت کے لئے دفعہ 144لگا سکے گی۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو سرکاری گاڑیوں کے ریکار ڈ کی انسپکشن او رجرمانہ عائد کرنے کا اختیار تفویض کردیاگیا۔

خریداری کے عمل کو آسان بنانے کے لئے پروکیور منٹ رولز 2014 کی شق 12، 14،25،59،67میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ حکومت ماں کی طرح ہوتی ہے، سب کا خیال رکھنا ہے -فنکار اپنے خاندان کا ہی نہیں بلکہ قوم ایک فرد ہوتا ہے-پرائس کنٹرول اور لا اینڈ آڈر میری سب سے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔نرخ کنٹرول کرنے میں ناکامی ڈپٹی کمشنر کی ناکامی سمجھی جائے گی۔ہر شہر کی ڈیمانڈ کے مطابق سبزیاں کاشت کی جائیں تاکہ نقل و حمل کے اخراجات میں کمی ہو۔

Back to top button