عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا

ایف آئی اے نے وزیر اطلاعات عظمی  بخاری کی جعلی ویڈیوز کی تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیٹیل کے لیے امریکی حکومت سے رابطہ کر لیا۔ایف آئی اے نے امریکن حکومت سے انٹرپول کی مدد سے رابطہ کیا۔

تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے دیگر اکاؤنٹس کی ڈیٹیلز امریکن حکومت سے مانگی گئیں۔ایف آئی اے نے فلک جاوید کو بھی سائبر کرائم ونگ میں طلب کر لیا۔ایف آئی اے نے فلک جاوید کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا۔

ایف آئی اے نے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس جہاں جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں انکی شناخت کے لیے نادرہ کو بھی مراسلہ لکھ دیا۔

مریم نواز کا روڈز بحالی پروگرام جلد شروع کرنے کاعندیہ

ایف آئی اے حکام کی جانب سے نادرہ سے ان اکاؤنٹس ہولڈرز کی شناخت کے بعد ان افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔عظمی بخاری کی ویڈیوز اوورسیز پاکستانیوں کے اکاؤنٹس سے بھی اپ لوڈ کی گئیں۔ ایسےاوورسیز پاکستانیوں کی نادرہ سے نشاندہی کے بعد قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Back to top button