مریم نواز کا روڈز بحالی پروگرام جلد شروع کرنے کاعندیہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے روڈ ز بحالی پروگرام کے تحت 471سڑکوں کے پراجیکٹس کو جلد شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے15 ستمبر تک تعمیرات شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

اجلاس کے دوران روڈز بحالی پروگرام کی 471سڑکوں کے  پراجیکٹس کا جائزہ لیاگیا۔روڈز بحالی پروگرام 30 جون تک مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہات میں سڑکوں کی بحالی کے 75 کی پراجیکٹس192ارب کی لاگت سے دیہی روڈز پر 15-ستمبر تک کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔

اجلاس میں کرتار پور کوریڈور کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ،جی ٹی روڈ تا قائد اعظم انٹر چینج رنگ  روڈ کی تعمیر و توسیع ہوگی۔ملتان تا وہاڑی93 کلومیٹر روڈ کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کماہاں انٹر چینج 24 کلومیٹر روڈ کی تعمیر و مرمت بھی ہوگی۔۔

عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا

مریم نواز نے کہا کہ 5سال  کا کام ایک ہی سال میں کرکے لیڈ لیں گے۔عوام  کی سہولت کے لئے روڈز پروگرام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا ۔

اجلاس میں سینٹر پرویز رشید, سینئر منسٹر مریم اوررنگ زیب ،

صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام موجود تھے

Back to top button