وزارت اطلاعات میں بھاری معاوضے پر 3بھرتیاں

ملک میں معاشی بدحالی کے باوجود وزارت اطلاعات میں بھاری معاوضے پر 3بھرتیاں کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں اسپیشل پے اسکیل میں تین بھرتیوں کی منظوری دے دی۔محمد زیبان سید کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف مارکیٹںگ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔

طیب حمید کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف ڈیٹا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔

عبداللہ کھرل کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف اسٹرٹیجی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔

 نجکاری کمیٹی نے نجکاری پروگرام کیلئے24اداروں کی منظوری دیدی

اسپیشل پے اسکیل کے تحت تعینات ملازم 15 تا 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرے گا۔

Back to top button