عرب ممالک کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت پاکستان کے دوست عرب ممالک نےسیف ڈیپازٹ رول اوور کےساتھ حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیاہے جب کہ آئی ایم ایف نے دوست ممالک سے سیف ڈیپازٹس ادائیگی تین سال کےلیے مؤخر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نےمنافع بخش تیل، گیس اور ڈسکوز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ قطر اور امارات ائیرپورٹس اور بندرگاہوں میں دلچسپی رکھتےہیں۔

پاکستان میں عالمی تعاون سے منصوبوں کی تعداد298تک پہنچ گئی

ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق سعودی عرب تیل و گیس،بجلی،فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ عرب ممالک کا پی ایس او، او جی ڈی سی ایل،پی پی ایل اور ڈسکوز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ عرب ممالک نےکمپنیوں کی مالیت زیادہ ہونےپر سیف ڈیپازٹ کےعلاوہ بھی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کےمطابق دوست عرب ممالک کی حکومتی کمپنیوں کو حکومتی کمپنیوں کی فروخت کاقانون موجود ہے، حکومت کےاعلیٰ حلقوں میں دوست عرب ممالک کی پیش کش کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ دوست عرب ممالک نے پاکستان کو 8 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہوئی ہے۔

Back to top button