جاپان نے تھری ڈی ریلوے سٹیشن 6 گھنٹوں میں تعمیر کرکےریکارڈبناڈالا

ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے محض 6 گھنٹوں میں تھری ڈی ریلوے سٹیشن تعمیر کر کے ریکارڈ بناڈالا۔
دنیا کا پہلا 3 ڈی ریلوے سٹیشن ہے جو جاپان کے علاقے میں تعمیرہوا۔ اس جگہ 1948 سے لکڑی سے بنا ایک اسٹیشن موجود تھا جس کو 3 ڈی پرنٹڈ ریلوے سٹیشن سے بدل دیا گیا۔نیا سٹیشن روزانہ 530 مسافروں کی میزبانی کرتا ہے اور یہاں ہر گھنٹے ایک سے 3 ٹرینیں گزرتی ہیں۔ پرنٹنگ کے عمل میں 7 دن لگے اور جب ریلوے اسٹیشن کے مختلف حصوں کو مکمل کر دیا گیا تو انہیں 24 مارچ کی شب تعمیراتی مقام پر پہنچا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ روایتی طریقے سے تعمیر کو مکمل کرنے میں متعدد مہینے لگ جاتے ہیں مگر 3 ڈی پرنٹنگ نے تعمیراتی کام کو برق رفتار کر دیا۔