شوبز کی رومانوی جوڑی کا شادی کے بعد پہلا فوٹو شوٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اور رومانوی اداکار احد رضا میر اور سجل علی کا شادی کے بعد کسی بھی برانڈ کیلئے کرایا گیا پہلا فوٹو شوٹ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور صارفین کی کی جانب سے اسکو خوب سراہا جا رہا ہے۔اسکرین پر مقبول رومانوی جوڑی کی حیثیت رکھنے والے اداکار احد رضا میر اور اداکار سجل علی رواں برس مارچ میں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئے تھے۔ اب دونوں نے شادی کے بعد پہلی بار ایک کپڑوں کے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے، جسے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا ر ہا ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی نے کپڑوں کے برانڈ زارا شاہجہاں کے لیے نئے متعارف کرائے گئے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا۔اگرچہ زارا شاہجہاں کے فوٹو شوٹ میں اداکارہ ریشم اور ایمان سلیمان بھی شامل تھیں، تاہم سب سے زیادہ توجہ احد رضا میر اور سجل علی کا حاصل ہوئی۔دونوں کے فوٹوشوٹ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان کے لیے نیک خواہشات اور محبت کا اظہار کیا گیا جب کہ کئی افراد نے دونوں کے رومانس کو دیکھتے ہوئے اپنے دکھ بھی شیئر کیے۔ احد رضا میر اور سجل علی نے کپڑوں کے نئے برانڈ غزل کے لیے فوٹو شوٹ کروایا اور دونوں برانڈ کی جانب سے مرزا غالب کی شاعری پر فلمائے گئے ایک گیت میں بھی رومانوی انداز میں دکھائی دیے۔رومانوی گیت میں دکھایا گیا ہے کہ احد رضا میر کس طرح سجل علی کے لباس اور شخصیت سے متاثر ہوکر ان کے قریب آتے ہیں۔

سجل علی اور احد رضا میر کے فوٹوشوٹ کی تصاویر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اس پر بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں۔ دونوں کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بعض مداحوں نے لکھا کہ سجل اور احد دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے اپنی تنہائی کا رونا روتے ہوئے لکھا کہ وہ احد رضا میر ہیں مگر ان کی سجل نہ جانے کہاں ہے؟کئی مداحوں نے دونوں کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہیں حقیقی رومانوی جوڑا قرار دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک دعائیں بھی کیں۔
واضح رہے کہ 6 جون 2019 کو اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضا میر نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ منگنی کی تھی۔ بعد ازاں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام پر لال گلاب کے دوپٹے کی تصویر شیئر کی تھی جس نے دونوں اداکاروں کے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا تھا کہ دونوں اداکار کب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کی گئی جس پر لکھا ہوا تھا ’احد اور سجل کی ڈھولکی۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ 15 مارچ 2020 کو دونوں فنکار نکاح کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
یاد رہےکہ سجل علی اور احد رضا میر نے ایک ساتھ ’یقین کا سفر‘ اور ’آنگن‘ میں کام کیا ہے اور ان ڈراموں میں زبردست رومانس کرنے پر انہیں ایوارڈز بھی ملے تھے اس وقت دونوں کا رومانوی ڈرامہ ’یہ دل ہے میرا‘ ہم ٹی وی پر چل رہا ہے، اس ڈرامے میں بھی دونوں کو رومانس کرتے دکھایا گیا ہے۔۔ مداحوں کی جانب سے دونوں کی کیمسڑی کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button