منکی پاکس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری
منکی پاکس کے دنیا بھر میں 99 ہزار 518 کیس رپورٹ ہونے پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا گیا جبکہ قومی ادارہ صحت کی جانب سے بھی منکی پاکس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کے پھیلنے پر جاری ہونے والی ایدوائزری میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس کے دنیا بھر میں 99 ہزار 518 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اب تک ایم پاکس سے دنیا بھر میں 208 متاثرہ افراد کی موت واقع ہوئی۔ پاکستان میں اپریل 2023 سے اب تک 11 ایم پاکس کےکیس سامنے آئے،1 مریض جان بحق ہوا۔عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز ایم پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا ہے منکی پاکس ایڈوائزری میں منکی پاکس سے نمٹنے کی گائیڈ لائنز فراہم کی گئ ہیں۔منکی پاکس سے متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم پر ریش،دانے،بخار ہوتا ہے۔منکی پاکس سے متاثرہ افراد سر درد اور جسم درد کی شکایت کرتے ہیں۔
زیادہ چائے پیناصحت کیلئے نقصان دہ قرار
منکی پاکس سے مریض 2 سے 4 ہفتہ تک متاثر رہتا ہے۔منکی پاکس موجودہ لہر اس کی دوسری قسم ہے جو اموات کی وجہ بن رہی ہے۔منکی پاکس سے متاثرہ 99 فیصد مریض زندہ رہتے ہیں۔قومی ادارہ صحت اور این سی او سی تمام تر صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے۔