قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیشی ٹیم کی بھرپورپریکٹس

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے تیاریاں تیز کر دیں۔ قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیشی ٹیم نے بھر پور پریکٹس کی۔

سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کہتے ہیں بنگلہ دیش کی ٹیم میں بڑی ٹیموں کو اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے سینیئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں اڑھائی گھنٹے سے زیادہ پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بالنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی۔

بنگلہ دیش کے سپن بالنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ماضی میں  بنگلادیش ٹیم کی پرفارمنس جو بھی تھی اب وقت تبدیل ہو چکا ہم اچھا کھیلیں گے

مشتاق احمد نے کہا پاکستان کو قومی لیجنڈز سپنرز کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی برسات ہو گئی

بنگلہ دیش کی ٹیم 16 اگست کو بھی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ 17 اگست کو اسلام آباد روانہ ہو جائے گی۔ وہاں تین دن پریکٹس کے بعد 21 اگست کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button