افغان طالبان حکومت کی اسلام آباد اور وانا حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا اور وانا میں تعلیمی مرکز پر حملہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان حکومت ان دہشتگرد کارروائیوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب، دو روز قبل وانا میں کیڈٹ کالج پر فتنۂ خوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنایا اور تمام چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، وانا حملے میں ملوث دہشتگردوں کے افغانستان سے براہِ راست رابطے تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وانا حملے اور اسلام آباد دھماکے سے متعلق ٹھوس شواہد بین الاقوامی فورمز پر پیش کیے جائیں گے۔

Back to top button