قطرپرحملوں کےبعد یواے ای نےبھی فضائی حدودبندکردی

متحدہ عرب امارات نے قطر میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہے۔

 فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کی براہِ راست آڈیو اور پروازوں کے بدلتے ہوئے راستے یہ اشارہ دیتے ہیں کہ فی الوقت اماراتی فضائی حدود سے کمرشل اور نجی پروازوں کا گزر معطل ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے قطر اور عراق میں امریکی تنصیبات پر میزائل داغے اور دوحہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس سے قبل قطر نے بھی خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی تھی۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی؛ اماراتی حکام نے صورتِ حال کا مسلسل جائزہ لینے اور ضروری ہونے پر مزید اقدامات کی وارننگ دی ہے۔ فلائٹس کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے اور مسافروں کو ایئر لائنز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Back to top button