ایران کےامریکی ایئربیسزپرحملے،ٹرمپ نےفوجی قیادت کااجلاس بلالیا

ایران کےامریکی ایئربیسزپرحملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے فوجی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔

برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق امریکی صدر اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو کہ امریکا کےوقت کے مطابق دوپہر 1 بجے ہونا تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ دفاع ممکنہ خطرات سے باخبر ہیں اور ان کی قریبی نگرانی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 13جون کو اسرائیل نے ایران پر جارحیت کرتے ہوئے تہران میں کئی ایرانی فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا تھا، صہیونی حکومت نے امریکا سے ایران کی اہم ترین فردو جوہری سائٹ کو تباہ کرنے کے لیے مدد مانگی تھی۔

Back to top button